فلسطینی قائد کو قید تنہائی میں رکھے جانے کا انکشاف

   

مقبوضہ بیت المقدس ۔ اسرائیلی حکام نے بزرگ فلسطینی رہنما شیخ رائد صلاح کو قید تنہائی میں ڈال دیا۔ شیخ رائد کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا کہ ان کے موکل کو بدنام زمانہ قید خانے میں کئی ماہ سے غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ شیخ رائد اسرائیل کے خلاف تقاریر کرنے کے جرم میں قید ہیں اور انہیں مسلسل جسمانی اور نفسیاتی اذیتوں میں مبتلا رکھا جاتاہے۔