فلسطینی قیدی کی جیل میں ہلاکت کی جانچ

   

تل ابیب: اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں سے فلسطینی قیدی کی جیل میں تشدد سے ہلاکت کے بعد پوچھ گچھ کی گئی ہے ، تاہم ان پر علامتی نوعیت کی پابندی کے ساتھ انہیں واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام لگایا تھا۔ العربیہ کے مطابق 38سالہ طاہر ابو عصب نامی فلسطینی کا مغربی کنارے کے علاقے قلقلیہ سے تعلق تھا۔ اسے جیل میں قید کے دوران پچھلے ماہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔