فلسطینی مؤذن کا دوران تلاوت انتقال

   

غزہ: دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ حالت ایمان میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوں فلسطین میں ایک مسجد کے موذن کو قابل رشک موت آئی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو فلسطین کی ایک مسجد کی ہے جس میں موذن مسجد نماز فجر کا وقت شروع ہونے کے بعد مسجد میں آتے ہیں اور نمازیوں کی سہولت کے انتظامات میں لگ جاتے ہیں،موذن مسجد کے کھڑی دروازے اور پنکھے کھولتے ہیں تاکہ آنے والے نمازیوں کو پر سکون اور ٹھنڈا ماحول مل سکے۔ کرسیوں پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کے لیے ترتیب سے کرسیاں رکھتے ہیں اس کے بعد اذان دیتے ہیں،اذان دینے کے بعد موذن مسجد ایک کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت شروع کر دیتے ہیں۔ یہ تمام منظر مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئے،39سیکنڈ کی اس روح پرور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامات مکمل کرنے کے بعد پہلے وہ کرسی پر فجر کی سنتوں کی ادائیگی کرتے ہیں اس کے بعد تلاوت قرآن پاک شروع کر دیتے ہیں کہ اچانک دوران تلاوت اچانک ان کی گردن ایک طرف ڈھلک جاتی ہے اور ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر جاتی ہے،ایمان کو تازگی اور توانائی بخشنے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔