یروشلم : اسرائیلی قابض نے نابلس کے جنوب مشرق میں واقع قصبے عقربا کے قریب فائرنگ کی تھی،جس کے جواب میں تیز رفتار کار میں سوار مزاحمتی جنگجوؤں نے فوجی ٹاور کو نشانہ بنایا اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر جارحیت کے خلاف مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں اضافہ ہونے لگاہے۔ منگل کے روز نابلس میں 3مزاحمت کاروں کی شہادت ہوئی تھی،جس کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان فائرنگ اور مسلح جھڑپوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔