نیویارک : لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس نے فریقین پر زور دیا کہ وہ لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔عبوری امن فورس جو کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان متعین سرحد کی نگرانی کا ذمہ دار ہے، نے لبنانی سرزمین سے اسرائیل کی طرف داغے جانے والے راکٹوں اور اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی سے شروع ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے ایک تحریری بیان شائع کیا۔یہ بتاتے ہوئے کہ وہ کشیدگی کو مزید سنگین سطح تک پہنچنے سے روکنے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، UNIFIL نے کہا کہ اس کی افواج ڈیوٹی پر ماموررہیں گی۔بیان میں دونوں فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ تحمل سے کام لیں تاکہ سلامتی کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جا سکے۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ لبنان سے اسرائیل میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا اور اس حملے کا جواب توپ خانے سے دیا۔لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیلی سرحد پر عسکری پوائنٹ پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔