لندن۔ 23 اگست (یو این آئی) برطانیہ میں میوزک فیسٹیول کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر آئرلینڈ کے لوک بینڈ ‘دا میری واللوپرز کو اسٹیج سے اتار دیا گیا۔ آئرلینڈ کے لوک بینڈ دا میری واللوپرز کی پرفارمنس پورٹسمتھ میں جاری تھی کہ اس دوران بینڈ نے فلسطین کا پرچم لہرایا اور فری فلسطین یعنی آزاد فلسطین کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس دوران منتظمین نے مائیکرو فونز بند کر دیے ۔ بینڈ نے ابھی 20 منٹ ہی پرفارم کیا تھا مگر اسے اسٹیج سے نیچے اتار دیا گیا۔ میلے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ مائیکروفونز اس لیے بند کیے گئے کیونکہ بینڈ نے متعصبانہ الفاظ ادا کیے تھے اور اس کا تعلق فری پیلیسٹائن نعرے سے نہیں۔