اعظم گڑھ : یو پی کے ضلع اعظم گڑھ میں پولیس نے آج ایک نوجوان یاسر اختر کو گرفتار کرلیا جس نے مقامی لوگوں سے اپنے گھروں پر فلسطینی پرچم لہرانے کی اپیل کی تھی ۔ یاسر نے فیس بک پر اپنے پیام میں لکھا کہ مسلمانوں کو نماز جمعہ کے بعد اپنے گھروں اور گاڑیوں پر فلسطینی پرچم لہرانا چاہئیے ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔