فلسطینی پناہ گزینوں کیخلاف امریکہ کا ووٹ دینے سے انکار

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے حق کی توثیق کرنے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے خلاف ووٹ نہیں دیا.یروشلم پوسٹ کے مطابق ایسا کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے پیشرو ڈونالڈ ٹرمپ کے اسرائیلی حمایت کے انداز کو توڑ دیا ہے۔ٹرمپ حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے فلسطینی حق میں ایسی تمام قراردادوں کو ‘‘نہیں’’ کہا جاتا تھا۔ اوباما انتظامیہ نے ایسی قراردادوں پر، جو ہر سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے آتی ہے، عام طور پر ایسی قراردادوں پر بیچ کا راستہ اپنایا اور خاموشی اختیار کی۔اس بار امریکہ کی نئی حکومت نے اوباما والا راستہ اپنایا. جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کو بتاتے ہوئے امریکی نائب سفیر رچرڈ ملز نے کہا، ‘‘اس سال امریکہ ‘فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد’ کیخلاف ووٹ نہیں دے گا۔