اقوام متحدہ: نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے فلسطین اسرائیل تنازعہ کو حل کرنے پر چین کے موقف کو واضح طور پر بیان کیا۔دریں اثنا، وانگ نے کہا کہ سب سے پہلے جنگ دوبارہ شروع نہیں ہونی چاہیے اور مکمل جنگ بندی نافذ کی جانی چاہیے اور مزید انسانی آفات سے بچنے کیلئے قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے ۔ دوسرا، غزہ تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ تیسرا، دو ریاستی حل کو جلد از جلد دوبارہ شروع کیا جائے ۔
تھائی لینڈ میں دُلہا نے دلہن اور مہمانوں کو گولی مار کر خودکشی کر لی
بنکاک: تھائی لینڈ میں شادی کی تقریب کے دوران نشے میں دھت دُلہا نے اپنی دلہن اور مہمانوں کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اس قتل عام کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ ہفتے شمال مشرقی تھائی لینڈ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں 29سالہ چترونگ سوکسوک اور 44 سالہ کنچنا پچونتھوک کی شادی ہو رہی تھی۔ مہمانوں اور رشتہ داروں نے دیکھا کہ چترونگ نامی ایک سابق فوجی اپنی دلہن کے ساتھ جھگڑے کے بعد غصے میں نظر آ رہا ہے ۔