لندن : برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب آج چہارشنبہ کے روز اسرائیل اور فلسطینی اراضی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے دورے سے قبل اس بات پر زور دیا کہ “تشدد کی لہر” ختم کر کے دو ریاستوں کی بنیاد پر قائم حل کی جانب واپس آیا جائے۔ڈومینک راب نے باور کرایا کہ مملکت متحدہ دو ریاستی حل کو مستقل امن کے واسطے بہترین راستہ شمار کرتی ہے اور اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق ڈومینک راب اپنے ایک روزہ دورے میں بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور راملہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران میں دونوں حکومتوں کے سینئر عہدے داران بھی موجود ہوں گے۔
