نیو یارک، 23 ستمبر (یو این آئی) سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کو امن کا واحد راستہ قرار دے دیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا فرانس کے صدر میکرون کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کیا۔ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدارامن کیلئے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے ۔ واضح رہے کہ برطانیہ،کینیڈا ، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا ہے ۔ فرانسیسی صدر نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔
کوپن ہیگن ہوائی اڈہ پر پروازیں بحال
کوپن ہیگن، 23 ستمبر (یو این آئی) کوپن ہیگن ہوائی اڈہ پر پروازیں ایک ڈرون کے نظر آنے کے بعد تقریباً چار گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئیں۔ ڈنمارک کی پولیس نے ابھی تک کوپن ہیگن ایئرپورٹ کے ارد گرد دیکھے گئے ڈرونز کی قسم یا تعداد کی تصدیق نہیں کی۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ ڈرون کہاں سے آئے یا کہاں سے گئے ہیں۔ ڈپٹی پولیس انسپکٹر جیکب ہینسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ اس وقت کہاں ہیں، لیکن ہم موجودہ صورتحال کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون نظر آنے کے بعد تقریباً چار گھنٹے تک پروازیں معطل رہیں، جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق تقریباً 30:00 بجے ایئرپورٹ پر آپریشن دوبارہ شروع ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے حصے کے طور پر متعدد اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
افسران کے مطابق، پیر کی شام کوپن ہیگن ہوائی اڈے کے گرد و نواح تین بڑے ڈرون پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے ، جس سے تقریباً چار گھنٹے تک ہوائی اڈے پر پروازیں اور لینڈنگ روک دی گئی۔ایک بیان میں، ہوائی اڈے نے بار بار تاخیر اور منسوخی کے بارے میں خبردار کیا اور مسافروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ایئرلائنز سے پرواز کی صورتحال کی معلومات حاصل کریں۔