تہران : یکم اگست ( ایجنسیز )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مغربی الزامات فلسطین میں نسل کشی جیسے اہم مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ ترجمان نے مغربی ممالک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کے ایران کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ مغربی الزامات فلسطین میں نسل کشی جیسے اہم مسئلے سے توجہ ہٹانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔بتاتے چلیں کہ امریکہ اور اتحادیوں نے ایران پر بیرون ملک قتل اور اغوا کی سازشوں کا الزام عائد کیا تھا۔