فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، سعودی عرب کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

   

ریاض: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، اسرائیل جنگ فوری بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کرے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب رہنما سلامتی کونسل میں متفقہ پیغام کیساتھ آئے ہیں، فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، فلسطین میں تمام شہری تحفظ کے مستحق ہیں۔