فلسطین میں انتخابات ملتوی ،یورپی یونین کو مایوسی

   

برسلز : یورپی یونین نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک مایوس کن اقدام قرار دے دیا۔ یورپی ترجمان جوزف بوریل نے کہا کہ فلسطینی انتخابات کے لیے تاریخ کا تعین کرنا ہوگا۔ یورپی یونین نے ہمیشہ فلسطینیوں کے لیے قابل اعتماد، جامع اور شفاف انتخابات کی حمایت کی ہے۔