فلسطین میں تاریخی چرچ کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا

   

رملہ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں قائم عیسائیوں کے تاریخی گرجا گھر چرچ آف دی نیٹی ویٹی کو عبادت کے لیے کھول دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی حکام نے مغربی کنارے کے علاقوں میں کورونا وبا کے اثرات کم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو بتدریج اور احتیاطی تدابیر کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیت لحم میں واقع تاریخی گرجا گھر چرچ آف دی نیٹی ویٹی کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔ حکومت کی طرف سے چرچ میں 50 سے کم افراد عبادت کے جمع ہوسکتے ہیں مگر اس کے لیے شرط ہے کہ ان میں سے کسی کو بخار یا کورونا سے ملتی جلتی کوئی دوسری علامت نہ ہو اور وہ چہروں کو حفاظتی ماسک سیڈھانپ کر رکھیں۔اس چرچ کو 5مارچ کو کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد بند کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں فلسطینی سیاحت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔