فلسطین میں طبی راہداری دوبارہ کھولی جائے :مغربی ممالک

   

اوٹاوا، 23 ستمبر (یو این آئی) درجنوں مغربی ممالک نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان طبی راہداری کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور غزہ کے مریضوں کے علاج کیلئے مغربی کنارے میں مالی امداد، طبی عملہ یا طبّی آلات کی فراہمی کی پیشکش کی ہے ۔ کینیڈا کی جانب سے بروز پیر جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں مغربی ممالک نے کہا ہے کہ “ہم اسرائیل سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ مشرقی القدس سمیت پورے مغربی کنارے کیلئے طبی راہداری بحال کرے تاکہ غزہ سے طبی انخلاء دوبارہ شروع کیا جا سکے اور فلسطینی علاقے میں مریضوں کو درکار طبّی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جا سکیں۔” آسٹریا، بیلجیم، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، یورپی یونین اور پولینڈ ان دو درجن مغربی ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے اس بیان پر دستخط کئے ہیں لیکن امریکہ اس بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہے۔