اسرائیلکیخلاف انصاف پسند ممالک سے آگے آنے کی خواہش، نتن یاہو کو پھانسی دینے کا مطالبہ، ریالی میں ہندو، مسلم خواتین بھی شامل
کھمم ۔ 8 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف و مظلوم فلسطینیوں کی تائید میں کھمم شہر کے پویلین گراؤنڈ سے ضلع پریشد سرکل امبیڈکر مجسمے تک زبردست احتجاجی ریالی نکالی گئی اس ریالی کا اہتمام تمام سیاسی جماعتوں سماجی و ملی تنظیموں کھمم شہر کے اسکولوں اور کالجوں کے ذمہ داران وکلاء ڈاکٹرس تاجرین طلباء تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے کیا گیا ریالی کا آغاز صبح 11 بجے پویلین گراؤنڈ سے ہوا ریالی میں اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھے ریالی میں انسانی سروں کا سمندر دیکھا گیا ریالی میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ اسرائیلی صدر نیتن یاہو کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ اسرائیل صدر نیتن یاہو کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف بھی زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے فری فری فلسطین کے نعروں سے عوام اپنے غم و غصے کا اسرائیلی کے خلاف ظاہر کررہے تھے کھمم کے ضلع پریشد پر واقع امبیڈکر مجسمے پر ریالی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی ریالی سے مولانا محمد سعید احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم مفتی جلال الدین قاسمی معتمد جمعیت العلماء ضلع کھمم چھوٹے بابا کانگریس پارٹی قائد عزیز پاشا سابقہ رکن راجیہ سبھا سی پی آئی پی ناگیشور راؤ سی پی آئی ایم ایل تاج الدین بی آر ایس این ناگیشور راؤ سی پی ایم الیاس جماعت اسلامی ڈاکٹر کرشنا راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و زیادتی کرتے آرہا ہے بالخصوص گزشتہ دو سالوں میں غزہ اور فلسطین میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شہید ہوچکے غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی ظلم و زیادتی کی انتہا ہوچکی ہے۔ ہاسپٹلوں، اسکولوں اور رہایشی مقامات پر اسرائیل ظالم بم بر ساتے ہوئے معصوم فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا ہے اور فلسطین کے معصوم نوجوان اپنے ملک اور اپنے سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کی قربانی دے رہے ہیں ظالم اسرائیل فلسطین اور غزہ میں راحت کاری کیمپوں میں بھی بم برسا رہا ہے اقوام متحدہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر اسرائیل کے ظالم صدر نیتن یاہو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قائدین نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی مطالبہ کیا کہ فلسطین اور غزہ میں جاری قتل و غارتگری کے خلاف نیتن یاہو کے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کریں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو کو قابو میں رکھے ورنہ ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی ریالی میں برقعہ پوش مسلم خواتین کے علاوہ ہندو خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ ہندو خواتین نے اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے، ریالی کے دوران پولیس کا زبردست بندو بست دیکھا گیا ٹریفک کو کھمم کے این ٹی آر سرکل سے بائی پاس کے طرف موڑ دیا گیا گرمی کی سخت شدت کو دیکھتے ہوئے مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے ٹھنڈے پانی کا نظم کیا گیا کھمم شہر کے مختلف خانگی ھاسپٹلوں کی جانب سے ایک درجن ایمبولینسوں کو ریالی میں دستیاب رکہا گیا کھمم شہر کے تمام تلگو اخبارات اور اردو اخبارات سے وابستہ صحافیوں نے بڑی تعداد میں ریالی میں شرکت کی اس موقع پر تمام قائدین نے ریالی میں شریک تمام لوگوں اور تمام تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔