فلسطین کو اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت دی جائے: مبصر

   

نیویارک : فلسطین کے اقوام متحدہ میں مستقل مبصر ریاض منصور نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ریاض منصور نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنی تقریر میں فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے مطالبے کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 8 سال قبل فلسطین کو “اقوام متحدہ میں مبصر ریاست” کا درجہ دینے والی ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی، “اس کے بعد سے فلسطین نے آزاد ہونے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کا ایک فعال اور مضبوط حصہ بننے کا ثبوت پیش کیا ہے۔”منصور نے فلسطینی مبصر کونسل کے ارکان سے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کا مکمل رکن ہونے کا پورا حق حاصل ہے اور اس مسئلے پر غور کرنے میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے۔