نئی دہلی : ایک بین الاقوامی تنظیم نے غزہ کے فلسطینیوں کے تعلق سے فتویٰ جاری کیا ہے ۔ اس فتوے میں کہا گیا کہ مسلم حکومتو ں اور افواج کیلئے لازمی ہے کہ وہ شریعت اسلامی کے مطابق غزہ کونسل کو نسل کشی اور اجتماعی تباہی سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کریں ۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور فلسطین کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا اللہ اور اس کے رسولؐ سے فریب ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ گناہ عظیم ہے ۔ف توے میں مصر ، اردن ، شام اور لبنان پر کارروائی کیلئے زور دیا گیا ہے ۔انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی شریعت کے مطابق حکمران حکومتو ں اور سرکاری فوجوں سے غزہ کو نسل کشی اور بڑے پیمانے پر تباہی سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کرنے کی ضرورت ہے ۔غزہ اور فلسطین کو تباہ و برباد ہونے کیلئے چھوڑنا اللہ اور اس کے رسولؐ سے خیانت ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے ۔ فوجی مداخلت ایک شرعی ذمہ داری ہے ۔