فلسطین کو تسلیم کرلیا اب اسرائیل پر پابندیاں نافذ کریں گے: بلجیم

   

برسلز : 3 ستمبر ( ایجنسیز ) بلجیم نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں عمومی پابندیاں، اسلحے کی برآمد ات پر وسیع پابندی اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں میں تیار کردہ اشیاء اور خدمات کی درآمد پر پابندی شامل ہیں۔حکام کے بیان کے مطابق محدود وزارتی کونسل کی طرف سے منظور کردہ یہ معاہدہ ، اسرائیل پر دباؤ بڑھانے اور فلسطین میں جاری انسانی المیے کو حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔اسرائیل کے دائیں بازو کے وزراء،اتمار بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ، کے ساتھ ساتھ حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بیلجیم میں ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا جائے گا۔ ان کے نام شینگن انفارمیشن سسٹم (SIS) میں شامل کیے جائیں گے۔بلجیم حکام غیر قانونی بستیوں میں رہائش پذیر شہریوں کے لیے قونصلر خدمات کو محدود کریں گے اور وہاں رہنے والے اسرائیلیوں کو طویل مدتی ویزا (ٹائپ ڈی) دینے سے انکار کے طریقے تلاش کریں گے۔بلجیم کے وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر کو بھی یہ ذمہ داری دی جائے گی کہ وہ ان بیلجیم شہریوں کے خلاف کارروائی کرے جو اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہوں۔حکومت نے اسرائیل کو اسلحے کی برآمد اور منتقلی پر موجودہ پابندی کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام فوجی سامان اور دوہری استعمال کی اشیاء￿ شامل ہوں، اور یورپی یونین پر مکمل پابندی کے لیے دباؤ ڈالنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ایک شاہی فرمان کے ذریعے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے گی، جو آئرلینڈ اور سلووینیا کے پہلے سے کیے گئے اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ وہ جاری قتل و غارت کے دوران اسرائیلی فوجی پروازوں کی درخواستوں کو مسترد کرے گی اور اسرائیلی دفاعی سامان پر انحصار کم کرے گی۔

نیوزی لینڈ میں مسلم امیدوارو ں نے تاریخ رقم کی
آکلینڈ :3ستمبر ( سید مجیب کی رپورٹ ) نیوزی لینڈ 2025 کے مجالس مقامی کے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے اور اس طرح ایک خاموش انقلاب جاری ہے ۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار مسلم امیدواروں کی ریکارڈ تعداد کونسلوں ، وارڈس اور مقامی بورڈس کیلئے کھڑی ہورہی ہے ، جو نمائندگی شمولیت اور تعلق کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتی ہے ۔ محترمہ ثریا داؤد پوکیٹپا لوکل بورڈ کیلئے ، جناب عادل باشا واہو لوکل بورڈ کیلئے ، محترمہ نازیہ علی پاپا ٹیٹولوکل بورڈ کیلئے اور جناب عادل ڈاچے ہووک وارڈ ، آکلینڈ کے انتخابات کے قابل ذکر مسلم امیدوار ہیں ۔