فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر میکرون سےسعودی عرب کا اظہارتشکر

   

نیویارک، 23 ستمبر (یو این آئی) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ وہ فرانس کے صدر میکروں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کیا۔ اقوام متحدہ کی نیویارک میں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے دو ریاستی حل واحد راستہ ہے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کیلئے ریاست کا قیام ایک حق ہے ، انعام نہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا ہے ۔