فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

   

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے کانگریس میں صدر بائیڈن کے خطاب کے موقع پر کانگریس کو جانے والی سڑک کو بلاک کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔پنسلوانیا ایونیو، جسے امریکی صدر بائیڈن کانگریس میں جانے کیلئے استعمال کرتے ہیں سینکڑوں مظاہرین نے ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔فلسطینی حامی مظاہرین نے سڑک پر احتجاجی دھرنا دیا، ان کے ساتھ دیوہیکل فلسطینی پرچم اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس وجہ سے کانگریس میں بائیڈن کی تقریر میں بھی تاخیر ہوئی ہے ۔