راملہ : فلسطین نے کہا ہے کہ اس کے تجارتی اداروں پر حالیہ سالوں کے شدید ترین سائبر حملہ کئے جا رہے ہیں۔ترک خبررساں ادارے نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں میں ملک کے متعدد تجارتی اداروں اور تنظیموں پر شدید ترین سائبر حملہ کئے گئے ہیں۔وزیرِ مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی اسحاق سدر نے کہا ہے کہ یہ حملہ حالیہ سالوں میں فلسطین پر کئے جانے والے شدید ترین حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کے حل کے لئے وزارت کی ٹیم دن بھر ٹیلی کام کمپنی کی ٹیم کے ساتھ مربوط شکل میں کام کرتی رہی اور ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہے۔