حیدرآباد 15 اکٹوبر(پریس نوٹ ) سید مسکین احمد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہم سب رنجیدہ ہیں ایسے میں تفریحِ طبع کے نام پر مشاعرے یا عیش و نشاط کی محافل کا انعقاد درست نہیں ہے بزمِ ظرافت کی طنز و مزاح کی افتتاحی تقریب اور مزاحیہ مشاعرہ اکٹوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والا تھا اور ماہِ نومبر میں انجمن محبّانِ اردو کے سنجیدہ عالمی مشاعرے کے انعقاد کی تیاریاں شروع ہوچکی تھیں لیکن فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت ہمیں خون کے آنسو رلارہی ہے ان حالات کی وجہ ہماری ملی حمیت اور غیرت اِن تقاریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتی لہٰذا دونوں مشاعروں کو ملتوی کیا جاتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص یا تنظیم اس طرح کی تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو فلسطین کے حالات کے پیش نظر ملتوی کرنے کا اعلان کر کے فلسطین کی مظلوم عوام کے غم میں شریک ہونے کا ثبوت دیں۔