فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی، متعدد ممالک میں مظاہرے

   

Ferty9 Clinic

برلن : دنیا کے کئی بڑے شہروں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔ جرمن دارالحکومت برلن میں بھی سینکڑوں افراد نے ایک ریلی نکالی۔ اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے بنگلہ دیش اور دیگر کئی ملکوں میں بھی کیے گئے۔ دریں اثنا پیرس میں ایک بڑی ریلی نکالی جانی تھی، جس پر عدالت نے امتناع عائد کردیا پھر بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔