فلمسٹارگلو دادا ، اکبر بن تبر اور کے بی جانی کا آج کولار کرناٹک میں خصوصی شو

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔26 ڈسمبر (پریس نوٹ) حیدرآبادی فلم اسٹارس اِن دنوں بین الاقوامی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی پذیرائی ملک کے اہم شہروں کے علاوہ مغربی ممالک اور خلیجی ممالک میں بھی ہورہی ہے۔ حیدرآبادی فلموں کے مشہور اداکار عدنان ساجد خاں (گلودادا) جو اپنے کیریئر کے آغاز میں فلم ’’فن اور مستی‘‘کے ذریعہ لاکھوں شائقین کے پسندیدہ ایکٹر بن گئے ۔ بیشتر فلموں میں مختلف کردار کے ذریعہ انہیں کافی شہرت حاصل ہوچکی ہے۔ کے بی جانی بھی حیدرآبادی فلموں کا جانا مانا چہرہ بن چکے ہیں اور وہ الگ الگ کرداروں کے ذریعہ اپنی منفرد پہچان بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ وہ ان دنوں مشہور یوٹیوب چیانل ’’حیدرآباد ڈیریز‘‘ میں ’’شرفو‘‘ کے کیرکٹر سے خوب شہرت حاصل کرچکے ہیں جبکہ حیدرآبادی فلموں کے منفرد اداکار اکبر بن تبر نے اپنے کیریئر کی ابتداء میں ایک طویل ڈائیلاگ کے ذریعہ فلمی دنیا میں اپنی پہچان بنائی جس کے ذریعہ شائقین انہیں خوب پسند بھی کرتے ہیں۔ ہفتہ 27 ڈسمبر شام 6 بجے کرناٹک کے کولار مقام پر منعقدہ خصوصی پروگرام میں بطور خاص گلو دادا ، کے بی جانی اور اکبر بن تبر کو مدعو کیا گیا ہے جو اپنی فلموں کے مشہور کامیڈی ڈائیلاگس کے علاوہ فیملی مزاحیہ ائٹمس سنائیں گے۔