فلمسٹار مہیش بابو کو ای ڈی کی نوٹس ، 28 اپریل کو حاضر ہونے کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ٹالی ووڈ کے سوپر اسٹار مہیش بابو کو ای ڈی کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی اور انہیں 28 اپریل کو صبح 10.30 بجے ای ڈی آفس میں پوچھ تاچھکیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ۔ ای ڈی نے سورانا اور سائی سوریہ ڈیولپرس کمپنیوں کی تشہیر کے سلسلہ میں نوٹس جاری کی۔ مہیش بابو نے دونوں کمپنیوں سے تشہیر کیلئے 5.90 کروڑ روپئے معاوضہ لیاتھا۔ ای ڈی نے حال ہی میں سورانا اور سائی سوریہ ڈیولپرس کے آفسوں میں چھاپے مارے تھے ۔ چھاپوں کے دوران سورانا انڈسٹریز کے ایم ڈی نریندر سورانا کے گھر سے بھاری مقدار میں نقد رقم برآمد ہوئی تھی ۔ ستیش کو سائبر آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ متاثرین نے الزام عائد کیا تھا کہ شاد نگر کے علاقہ ونے ناگو لاپلی کی اراضی کے نام پر انہیں دھوکہ دیا گیا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ ش