فلمسٹار ناگرجنا کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت،اجازت کے بغیر تصویر کے استعمال پر پابندی

   

حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) تلگو فلم اسٹار ناگرجنا نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے بعض افراد کی جانب سے ان کی اجازت کے بغیر نام اور تصویر کے استعمال کی شکایت کی۔ کئی فلمی شخصیتیں اس معاملہ میں ہائی کورٹ سے رجوع ہوچکی ہیں۔ ناگرجنا نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کی اجازت کے بغیر تصاویر کے استعمال پر روک لگاتے ہوئے احکامات جاری کئے جائیں۔ حال ہی میں دہلی ہائی کورٹ نے دوسرے فلمی ستاروں کی درخواست پر احکامات جاری کئے تھے کہ کوئی بھی ادارہ اجازت کے بغیر نام اور تصاویر کا استعمال نہ کریں۔ دہلی ہائی کورٹ نے آج ناگرجنا کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فلمسٹار کی اجازت کے بغیر تصویر اور نام کے استعمال پر روک لگادی۔ دہلی ہائی کورٹ نے ناگرجنا کے حق میں فیصلہ سنایا۔ ناگر جنا کے نام سے کئی ویڈیو اور فوٹو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ آرٹیفشل انٹلیجنس کے استعمال کے ذریعہ یہ ویڈیوز تیار کئے گئے ۔ 1
حال ہی میں بالی ووڈ کے اسٹار ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے نے بھی اسی مسئلہ پر دہلی ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی اور عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔1