سلمان خان کی فلم ‘تیرے نام’ 27فروری کو دوبارہ ریلیز ہوگی
ممبئی۔یکم ؍ فروری ( ایجنسیز ) ُہندی فلموں کی دوبارہ ریلیز کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے ۔سلمان خان اور بھومیکا چاؤلہ کی 2003 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی مشہور فلم ‘تیرے نام’ ایک مرتبہ پھر سنیماؤں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔فلمی شائقین اور سلمان خان کے مداحوں کیلئے رومانس، دل توڑنے والے مناظر، ناقابل فراموش موسیقی کو دوبارہ تازہ کرنے کا موقع ملے گا۔سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم تیرے نام 27 فروری کو دوبارہ ریلیز ہو گی اس کے ساتھ شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے کی فلم دیوداس 6 فروری اور اجے دیوگن کی یووا 20 فروری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔تیرے نام دو دہائیاں گزرنے کے باوجود مشہور گانوں، ڈائیلاگز اور سلمان خان کی بطور رادھے یادگار اداکاری شائقین میں تازہ ہے۔ سلمان خان کی تیرے نام کی دوبارہ ریلیز بالی ووڈ کی مشہور فلموں کی سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کرنے کے نئے رجحان کا حصہ ہے۔سلمان خان کی مشہور فلم کی دوبارہ ریلیز کے حوالے سے توقعات کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس سے نہ صرف پہلی مرتبہ ریلیز کے وقت دیکھنے والے مداحوں کی توجہ حاصل ہوگی بلکہ وہ نوجوان جنہوں نے اس فلم کو ٹی وی یا اسٹریمنگ پلیٹ فارمز میں دیکھا ہے وہ بھی سنیما کا رخ کریں گے ۔