فلمی انداز میں 4 خطرناک قیدی مدھیہ پردیش جیل سے فرار

   

Ferty9 Clinic

پڑوسی ریاستوں میں چوکسی ، ہر قیدی کے سر پر 50 ہزار کا انعام
نیمچ ۔ /23 جون (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو 4 قیدی جن میں سے دو قیدیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلہ میں سزا ہوئی تھی اور دوسرے قیدی قتل اور عصمت ریزی کے جرم میں مقدمات کا سامنا کررہے تھے ۔ مدھیہ پردیش کی جیل سے فرار ہوگئے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چاروں قیدی نرسنگھ ، پنکائی مونگیا ، لیکھ رام اور دوبے لال نے کناوتی علاقہ میں واقع ضمنی جیل کے بیارک کی لوہے کی سلاخوں کو کاٹ دیا ۔ ضلعی مرکز سے صرف 5 کیلو میٹر کے فاصلے پر یہ واقعہ ہوا ۔ سلاخیں کاٹنے کے بعد انہوں نے 22 فٹ اونچی چہاردیواری کی دیوار پر انہوں نے اس کی ایک کمند پھینکی اور جیل کے بیرونی حصہ سے مدد کے ذریعہ چھپتے ہوئے قید خانے کے احاطے سے باہر نکل گئے ۔ یہ بات جیلر آر پی واسو نائی نے بتائی ۔ محابس کے ریاستی ڈائرکٹر جنرل سنجئے چودھری نے اس میں سے ہر مجرم کی گرفتاری یا اس کی اطلاع دینے پر 50 ہزار روپیوں کا انعام رکھا ہے ۔ سرکردہ ضلعی پولیس نے عہدیداروں میں اس سلسلے میں اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے محابس کے ارباب مجاز سے ربط قائم کیا ہے مدھیہ پردیش کی پولیس نے راجستھان کی سرحد سے متصل علاقوں کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔ چاروں قیدیوں کا پتہ چلانے کی کوششیں جاری ہیں ۔