فلمی شخصیتیں پوری جگناتھ اور ترون کو منشیات کیس میں کلین چٹ

   

خون، بال اور ناخن کے نمونوں میں کوئی ثبوت نہیں
حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) تلگو فلمی انڈسٹری میں سنسنی پھیلانے والے منشیات کے کیس میں دو مشہور فلمی شخصیتوں کو کلین چٹ ملی ہے۔ مشہور ڈائرکٹر پوری جگناتھ اور ہیرو ترون کو ایف ایس ایل (فارنسک سائنس لیباریٹری) نے بے قصور قرار دیا ہے۔ پوری جگناتھ اور ترون سے پوچھ تاچھ کے دوران حاصل کردہ خون، بال اور ناخن کے نمونوں سے ڈرگس حاصل کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس کا ایف ایس ایل ٹسٹ میں انکشاف ہوا ہے۔ تلنگانہ کے محکمہ اکسائز نے ڈرگس کیس کی چارج شیٹ میں اس کی وضاحت کی ہے۔ سال 2017ء جولائی کے دوران پوری جگناتھ، ترون سے محکمہ اکسائز نے نمونے حاصل کئے تھے۔ ان نمونوں پر گذشتہ سال 8 ڈسمبر کو ایف ایس ایل نے محکمہ اکسائز کو ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں اس کی وضاحت کی گئی۔ حال ہی میں ای ڈی کی جانب سے منشیات کیس کا اصل ملزم کیلون کے ساتھ چارج شیٹ میں موجود فلمی شخصیتوں سے دوبارہ پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ اکسائز نے اہم ملزم کیلون چارج شیٹ کے علاوہ دوسری تفصیلات عدالت کو پیش کی ہے۔ ساتھ ہی ایف ایس ایل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے بیان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس کے پیش نظر رنگاریڈی ضلع کورٹ نے کیلون کو سمن جاری کرکے 9 ڈسمبر کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی ہے۔ N