فلم آدی پورش کے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

   

نئی دہلی: ایک وکیل نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فیچر فلم آدی پورش کے ذریعہ ہندو مذہبی شخصیات کی مسخ شدہ عوامی نمائش ضمیر کی آزادی، عمل اور مذہبی امور کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ایڈوکیٹ شیلندر منی ترپاٹھی کے ذریعہ پیش ہونے والی درخواست گزار ایڈوکیٹ ممتا رانی نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ فلم کی عوامی نمائش کیلئے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کے ذریعہ دیے گئے سرٹیفکیٹ کو منسوخ کرنے کی ہدایت دے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مجاز اتھارٹی کو ہدایت دی جائے کہ وہ اس سلسلے میں سنیماٹوگراف ایکٹ 1952 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرے۔