فلم ’’آر آر آر‘‘ کے ایکشن مناظر پر کروڑہا روپیوں کے اخراجات

   

Ferty9 Clinic

ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی ان دنوں مجاہد آزادی الوری سیتاراما راجو اور کمرم بھیم پر ایک فلم بنا رہے ہیں اسے بڑے پراجکٹ کی فلم بتایا جارہا ہے۔ فلم ’’آر آر آر‘‘ کو راجا مولی کی جانب سے مجاہدین آزادی کے لئے خراج بتایا جارہا ہے۔ اس میں الوری سیتارام کے کردار میں رام چرن اور کومارم بھیم کے کردار میں جونیر این ٹی آر نظر آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ رام چرن کے ساتھ بھاری بھرکم ایکشن انٹروڈکٹری سیکوین پہلے ہی شوٹ کیا جاچکا ہے۔ وہیں ٹیم کچھ ہفتوں میں جونیر این ٹی آر کے ساتھ انٹری سین فلمائے گی جبکہ رام چرن کے اوپننگ ایکٹ کا بجٹ 15 کروڑ تھا جونیر این ٹی آر کی نئی ٹیم نے 25 کروڑ روپیوں کا بجٹ طے کیا ہے جو کئی چھوٹی فلموں کے اوور آل بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹیم ابھی تک حیدرآباد گجرات اور پونے میں شوٹنگ کرچکی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ فلم میں رام چرن کے والد کے رول کے لئے اجئے دیوگن کو اپروچ کیا گیا ہے۔