حیدرآباد : مصروف فلم اداکاراؤں کی عزت سے کھلوڑ کرنے والے ایک شخص کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ منیشت نامی شخص کے خلاف کیسرا اور ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ معروف ہیروئن کو اپنی معشوقہ بناکر سوشل میڈیا پر منیشت تبصرے کررہا تھا اور اس کی اس حرکت سے فلم انڈسٹری میں ہلچل پیدا ہوگئی تھی اور یہ اطلاعات ان معروف فلم اداکاراؤں کیلئے ہراسانی کا موجب بن گئی ۔ یوٹیوب چینل پر انٹرویوز دیتے ہوئے اس نے ان فلمی ہیروئنس کو اپنی معشوقہ ظاہر کیا اور ان کے خلاف قابل اعتراض تبصرے بھی کیااور شخصی الزامات کے ذریعہ ان کے وقات کو متاثر کیا اور انٹرویوز میں اس نے قابل اعتراض جملے بھی استعمال کرتے ہوئے ان فلمی ہیروئنس کے کردار کو متاثر کیا ۔ پولیس نے آج اس کی گرفتاری عمل میں لائی ۔