فلم اداکارہ سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : معروف بالی و ٹالی ووڈ اداکارہ رکولپریت سنگھ سے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹویٹ کے عہدیداروں نے پوچھ تاچھ کی ۔ منشیات کی اسمگلنگ کے معاملہ میں فلم انڈسٹری کی معروف شخصیتوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے رکولپریت سنگھ کو ڈائرکٹوریٹ میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا اور سمن میں دی گئی تاریخ سے تین دن قبل ہی اداکارہ ای ڈی کے دفتر پہونچی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق رکولپریت سنگھ سے ای ڈی کے عہدیداروں نے 6 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی ۔ رکول اور ایا چکرورتی کے درمیان رقمی لین دین کے علاوہ اس کے متعلق تفصیلات حاصل کی گئیں ۔ اس کے علاوہ گچی باولی، کوکہ پیٹ اور وشاکھا پٹنم میں واقع فٹ نیس سنٹرس کے تعلق سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے ممبئی ڈرگ مافیہ کے ساتھ تعلقات کے متعلق پوچھ تاچھ ان 6 گھنٹوں میں اہم رہی ۔ ای ڈی نے رکول کے بینک کھاتوں کی تفصیلات کو بھی حاصل کیا ۔ ریا چکرورتی اور رکولپریت سنگھ کے درمیان واٹس ایپ چیاٹنگ پر بھی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے پوچھ تاچھ کی ۔۔A