حیدرآباد۔ فلم اداکار پربھاس نے حیدرآباد میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں1.5 کروڑ روپئے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔پربھاس کے علاوہ دیگر فلم اسٹارس مہیش بابو ، چرنجیوی، جونیر این ٹی آر اور اے ناگر جنا نے بھی ریلیف فنڈ میںمتاثرین کی مدد کیلئے عطیہ دیا ہے۔