فلم اداکار پریم ناتھ کی برسی

   

ممبئی : تیسری منزل، جانی میرا نام، بے ایمان، کالی چرن، دھرماتما، روٹی کپڑا اور مکان میں اپنی اداکاری سے عوام کا دل موہ لینے والے اداکار پریم ناتھ 21 نومبر 1926ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات راج کپور کی فلموں آگ اور برسات سے کیا اور بعدازاں محبوب خاں کی ٹیکنی کلر فلم آن میں انہوں نے دلیپ کمار کے مقابلے ویلن کا کردار ادا کیا۔ ویسے تو انہوں نے کئی فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا لیکن انہیں حقیقی شہرت ویلن کے رول میں ملی۔ پریم ناتھ 3 نومبر 1992ء کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔