فلم اداکار ہرتک روشن کے بشمول چار افراد کے خلاف مقدمہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے معروف فلم اداکار ہرتک روشن بشمول 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے شٹی کانت نامی شخص کی شکایت پر پولیس نے کلٹ فٹ ہیلت کیر پرائیوٹ لمٹیڈ مکیش بنسائی انکیت ناگوری ، سبایا اور ہرتک روشن کے خلاف دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس اس کیس کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے ۔ شرائط کے مطابق تمام اصولوں کی پابندی کرنے کے باوجود بھی اس ہیلت کیر سنٹر کی جانب سے جس کی تشہیر ہرتک روشن کرتے ہیں کلٹ فٹ نامی سنٹر میں درخواست گذار شٹی کانت کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ۔ شکایت گذار نے پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں کمپنی کی جانب سے کیے جارہے دھوکہ دہی کی تفصیلات بھی پیش کی ہے ۔۔