چینائی ۔12؍جنوری ( ایجنسیز )ہندی اور ساوتھ فلموں کے معروف اداکار اور ایم پی کمل ہاسن نے اپنے اوپر فلمائے گئے گانے الگنایگن کے غیر مجاز استعمال کے خلاف شخصی حقوق کے تحفظ کیلئے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ گانا 2008ء کی ٹامل فلم داساوتھارم کا ہے۔ 71 سالہ کمل ہاسن نہ صرف اس فلم کے مصنف تھے بلکہ مرکزی کردار بھی انہوں نے ہی ادا کیا تھا۔کمل ہاسن نے اپنی درخواست میں اپنے نام، تصویر اور لقب کے غیر مجاز، غلط اور غیر قانونی استعمال کو روکنے کی استدعا کی ہے اور چینائی کی ایک فرم کی مثال دی ہے جو بنا اجازت کمل ہاسن سے متعلق اشیا فروخت کر رہی ہے۔ میڈیا کے مطابق کمل ہاسن فلم نہیں بلکہ اپنے حقوق کیلئے جرات مندانہ مؤقف کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔
کمل ہاسن کا یہ اقدام ایشوریہ رائے، کرن جوہر اور ناگرجنا اکینی نی جیسے دیگر فلمی شخصیات کے اقدامات کی کڑی معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے شخصی حقوق کے تحفظ کے لیے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں اپنے نام اور شخصیت سے وابستہ کسی بھی خصوصیت کا پیشگی اجازت کے بغیر غیر قانونی استعمال سے روکنے کی استدعا کی ہے اسکی کی سماعت 12 جنوری کو ہوگی۔