ممبئی :بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کا ستارہ ان دنوں گردش میں چل رہا ہے۔ ان کی فلمیں باکس آفس پر لگاتار فلاپ ہو رہی ہیں لیکن وہ ان سب سے بے فکر اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس درمیان انھوں نے ایک ایسا کام کیا ہے جس سے وہ سرخیوں میں آ گئے ہیں۔دراصل اکشے کمار کی فلم ’کھیل کھیل‘ میں 15 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے عین قبل وہ ممبئی میں واقع حاجی علی درگاہ پہنچے اور وہاں چادر پوشی کی۔ انھوں نے اپنی آنے والی فلم کی کامیابی کیلئے دعا بھی مانگی۔ خاص بات یہ ہے کہ اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کو 1 کروڑ 21 لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا ہے۔ ٹرسٹ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ درگاہ کی تجدید کے ایک حصہ کی ذمہ داری اکشے کمار نے لی ہے اور اس کے لیے انھوں نے 1.21 کروڑ روپے عطیہ بھی پیش کیا ہے۔