فلم اسٹار بالا کرشنا نے فینسی نمبر7.75 لاکھ روپئے میں حاصل کیا

   

حیدرآباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) تلگودیشم رکن اسمبلی اور فلم اسٹار بالا کرشنا نے اپنی گاڑی کا فینسی نمبر حاصل کرنے کیلئے 7 لاکھ روپئے کی کامیاب بولی لگائی ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی آر ٹی اے حکام کو فینسی نمبرس کے سلسلہ میں ایک دن میں 37.15 لاکھ کی آمدنی آکشن سے حاصل ہوئی ۔ فلم اسٹار بالا کرشنا نے اپنی گاڑی کیلئے فینسی نمبر0001 کو 7.75 لاکھ روپئے میں حاصل کیا۔ آر ٹی اے عہدیداروں کے مطابق عام طور پر فینسی نمبرات 0009 ، 9999 ، 0005 ، 0007 ، 0019 اور 0099 کیلئے کافی مانگ ہے لہذا انہیں آکشن پر رکھا گیا۔ فینسی نمبر 0001 کیلئے سب سے زیادہ بولی لگائی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر0009 نمبر کی بولی رہی۔0099 نمبر 4.75 لاکھ روپئے جبکہ 9999 فینسی نمبر 99 ہزار999 روپئے میں الاٹ کیا گیا۔ 0019 فینسی نمبر 60 ہزار روپئے میں الاٹ کیا گیا۔ مختلف کارپوریٹ کمپنیوں کے ذمہ داروں نے فینسی نمبرس حاصل کئے ہیں۔1