فلم اسٹار جیکولین فرنانڈیز کو بیرون ملک سفر کی اجازت

   

نئی دہلی : فلم اسٹار جیکولین فرنانڈیز کو بیرون ملک سفر کیلئے عدالت نے اجازت دے دی ہے۔ 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث سوکیش چندرشیکھر سے روابط کے الزام میں ای ڈی نے جیکولین سے کئی بار پوچھ تاچھ کی ہے۔ ابوظہبی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈیمی ایوارڈس کی تقریب میں شرکت کیلئے وہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے رجوع ہوئی اور انہیں 31 مئی تا 6 جون کیلئے اجازت مل گئی ۔
متحدہ عرب امارات، فرانس اور نیپال کے دورہ کی اجازت مانگی گئی۔ عدالت نے 31 مئی تا 6 جون بیرون ملک سفر کی اجازت دی ہے۔