ممبئی ۔24؍نومبر ( ایجنسیز ) بالی ووڈ اسٹار جاوید جعفری کے بیٹے میزان جعفری نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کا تذکرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسٹارس کے بچوں کو استحقاق کے باوجود چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کیلئے سب کچھ آسان نہیں ہوتا۔برسوں سے ہندی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر بحث ہو رہی ہے۔ جاوید جعفری کے بیٹے اداکار میزان جعفری نے انڈیا ٹوڈے کے ساتھ بات چیت میں اس موضوع پرتبادلہ خیال کیا کہ ہر اسٹار کڈ کا اپنا سفر کیسے ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسٹار بچوں کے لیے یہ آسان نہیں ہوتا۔ میزان نے کہاکہ ایک غلط فہمی یہ ہے کہ ہمارے کیلئے یہ آسان ہے، جو کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ کافی احمقانہ بات ہے۔