حیدرآباد۔13۔ جنوری (سیاست نیوز) تلگو فلم اسٹار موہن بابو نے تروپتی میں نئی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ سری ودیا نکیتن ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت تعلیمی اداروں پر مشتمل موہن بابو یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ 1993 ء سے تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں۔ موہن بابو نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ میرے والدین ، میرے فیانس اور بہی خواہوں کی سرپرستی میں موہن بابو یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہوں۔ یونیورسٹی کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، کالج آف نرسنگ ، انجنیئرنگ کالج ، کالج آف فارمیسی اور ڈگری کالج شامل رہیں گے جو کئی برسوں سے کارکرد ہیں۔ ان اداروں کی نگرانی موہن بابو کے فرزند فلم ایکٹر منچو وشنو کر رہے ہیں۔ موہن بابو نے سوشیل میڈیا میں مجوزہ یونیورسٹی کا لوگو جاری کیا۔ ر