فلم اسٹار ناگرجنا کی چیف منسٹر سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 31 مئی (سیاست نیوز) فلم اسٹار ناگرجنا نے آج اپنی شریک حیات کے ساتھ چیف منسٹر کی قیامگاہ پہنچ کر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور اپنے فرزند اکھل کی شادی کا دعوت نامہ پیش کرتے ہوئے انہیں اکھل اور زینب کی شادی کیلئے مدعو کیا۔ واضح رہیکہ ناگرجنا کے چھوٹے بیٹے اکھل کی زینب سے 6 جون کو شادی مقرر ہے۔ فلم اسٹار کے گھر میں شادی کی تیاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ اناپورنا اسٹوڈیو میں شادی ہونے والی ہے۔ واضح رہیکہ اکھل اور زینب بچپن کے دوست ہے اور چند عرصے سے محبت میں ہے۔ 2

گزشتہ سال ہی ان کی منگنی ہوئی تھی۔2