فلم اسٹار و بی جے پی کے ایم پی سنی دیول حیدرآباد کی ترقی پر فدا

   

بیرونی ممالک کا دورہ کرنے کا احساس، مستقل طور پر حیدرآباد سکونت اختیار کرنے کو دل چاہتا ہے
حیدر آباد۔25اکٹوبر (سیاست نیوز) فلم اسٹار و بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول حیدرآباد کی ترقی پر فدا ہوگئے۔ شہر کو دیکھنے کے بعد بیرونی ممالک کے شہروں کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ ایک خانگی پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے حیدرآباد پہنچنے والے بالی ووڈ کے ہیرو اور گروداس پور کی نمائندگی کرنے والی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے شہر حیدرآباد کی ترقی سے بے حد متاثر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں شوٹنگ اور پارٹی کی تشہیر کے لئے حیدرآباد کا دورہ کرچکے ہیں۔ تب سے حیدرآباد اور اب کے حیدراباد میں زمین آسمان کا فرق نظر آرہا ہے۔ 1990-2000 کا حیدرآباد کچھ اور تھا اور اب کا حیدرآباد کچھ اور ہے۔ یہاں کی ترقی دیکھ کر وہ حیدرآباد میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ حیدرآباد میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جس سے وہ بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ ماضی میں فلم اسٹار رجنی کانت نے بھی حیدرآباد کی ترقی کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو دیکھنے سے اندازہ ہو رہا ہے کہ میں کسی بیرونی ممالک میں تو نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ 22 سال بعد حیدرآباد پہنچ کر رات کے وقت بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز کا دورہ کرچکے ہیں۔ جہاں کا نظارہ دیکھ کر اندازہ ہورہا تھا کہ وہ انڈیا میں ہیں یا نیویارک میں ہیں، اس کا فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور ہیروئن سونالی چوہان نے بھی حیدرآباد کی ترقی سے متاثر ہوکر کہا تھا کہ وہ حیدرآباد میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کررہی ہیں۔ شمس آباد ایرپورٹ سے جوبلی ہلز تک وسیع تر سڑکیں اور ترقی نے کافی متاثر کیا ہے۔ ن