ممبئی ۔ 12؍جنوری ( ایحنسیز )بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی بہن نوپور سینن گلوکار اسٹیبن بین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔کریتی سینن کی بہن نوپور سینن خود بھی ایک اداکارہ ہیں۔ ان کی شادی گلوکار اسٹیبن بین کے ساتھ اودے پور میں منعقد ہوئی، دلہا دلہن نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔تقریب کے یادگار لمحات میں سے ایک وہ تھا جب کریتی اور ان کی والدہ نے دلہا دلہن کیلئے مشہور گیت ’دل تو جان تو‘ پر خصوصی پرفارمنس دی۔خیال رہے کہ اسٹیبن بین اور نو پور کے درمیان تعلقات کی افواہیں 2023 سے گردش کر رہی تھیں، جب دونوں کو ایک ساتھ ڈیٹس اور خاندانی تقاریب میں دیکھا گیا، اسٹیبن بین کو متعدد مواقع پر کریتی کی سوشل میڈیا پوسٹس اور انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی دیکھا گیا تھا۔