ممبئی ۔ سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم اوتار 2: دی وے آف واٹر بڑے پردے پر ریلیزکردی گئی ہے۔ اس فلم کے پہلے حصے کو لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا ۔ اس کے علاوہ اس فلم نے باکس آفس پر کافی کمائی کی۔ اب جیمز کیمرون کی فلم اوتار 2 کا جادو بھی لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اس ہفتے کے آغاز میں ہی فلم کے تمام شوزکے ٹکٹ پہلے دن ہی فروخت ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام شوز بھر چکے ہیں۔ ماہرین کی مانیں تو یہ فلم کمائی کے معاملے میں تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی ہر جگہ اس کا ٹرینڈ ہونے لگا ہے۔ اوتار2: دی وے آف واٹر کو دیکھنے کے بعد مداح کافی پرجوش ہوگئے ہیں۔ لوگوں کے مطابق اس فلم میں ایک سے بڑھ کر ایک مناظر ہیں، جنہیں دیکھ کر آپ کا قہقہ بلند ہو جائے گا۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر مداح اس فلم کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ ہر ایک کو یہ فلم ایک بار ضرور دیکھنی چاہیے۔ جہاں ایک صارف نے لکھا، ایک بہترین فلم جس کے بصری اثرات اور ایک مختلف کہانی ہے۔ جبکہ دوسرے نے لکھا، یہ فلم پورا پیسہ وصول ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اوتار 2 ایک بار پھر دھوم مچانے والی ہے ۔