ممبئی،5 فروری (پی ٹی آئی) اداکار ادلش گوروَ اور شنایا کپور کے بموجب وہ شاہدکپور اور وشال بھردواج کی آنے والی فلم او رومیو دیکھنے کے لیے اتنے ہی پْرجوش ہیں جتنے اپنی تھرلر فلم تو یا میں کے لیے ہیں۔ یہ دونوں فلمیں13 فروری کو ملک بھرکے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے ساتھ باکس آفس پر آمنے سامنے ہوں گی۔ ادلش نے کہا کہ وہ معروف ہدایتکار وشال بھردواج کے بہت بڑے مداح ہیں اور او رومیو کے بے حد منتظر ہیں۔ یہ فلم شاہد کپور کے ساتھ بھردواج کی چوتھی مشترکہ فلم ہے، اس سے قبل وہ فلم کمینے,حیدراور رنگون میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔