فلم ا سٹار راکیش پجاری کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

   

ممبئی : فلم اسٹارراکیش پجاری کو مہندی کی تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا اور اس کے فوراً بعد انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ اسے قریبی ہا ہسپٹل لیجایا گیا جہاں اتوار کی رات دیر گئے ڈاکٹرس نے کہ اس کی موت ہوگئی۔34سالہ راکیش نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شادی سے پہلے کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔رپورٹس کے مطابق، راکیش نے حال ہی میں کنتارا چیپٹر 1 کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ فلم جو کنتارا کا پریکوئل ہے جس کے ہدایت کار رشب شیٹی ہیں۔ چند روز قبل بھی ایک جونیئر آرٹسٹ دریا میں تیراکی کرتے ہوئے ڈوب کر فوت ہو گیا تھا۔ میکرز نے واضح کیا کہ یہ واقعہ فلم کے سیٹ پر پیش نہیں آیا اور مقتول کے اہل خانہ سے تعزیت کی تھی۔